سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے کارروائیاں کر رہی ہیں،صدرزرداری

16 جنوری ، 2025

اسلام آباد( نمائندہ  جنگ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔