بھارت :پنجاب کے کسانوں کی تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع

16 جنوری ، 2025

ڪنئی دلی (اے پی پی) بھارتی ریاست پنجاب میں کسانوں نے مودی سرکارکے خلاف احتجاج میں شدت تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالے کپڑوں میں ملبوس کسانوں نے انصاف کے لیے اپنے مطالبات اورزیر التوا مسائل کے حل پر زور دیا۔ احتجا جی کسانوں نے کہا کہ کسان طویل عرصے سے بھارتی حکومت کی بے حسی اور بربریت کا شکار ہیں ،اب بھوک ہڑتال پر مجبور ہیں کیونکہ ان کی پرامن اپیلوں سے حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی بی جے پی حکومت ان کی حالت زار کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شدت پولیس کے مسلسل جبر اور بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آئی ہے، بھوک ہڑتال تادم مرگ مودی انتظامیہ کی طرف سے ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف انتہائی اقدام ہے۔