اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا احتجاج ‘ ہنگامہ اور نعرے بازی بدھ کو بھی جاری رہی ،ایوان میں ’’گولی کیوں چلائی ‘‘کےنعروں کی گونج بھی سنائی دی جس پر سپیکر نے برہمی کا اظہارکیا،آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو روز اووو اووو کی بیماری ہوگئی ہے سپیکر صاحب ان کی بیماری کا علاج کریں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جناب سپیکر ان کو روکیں یہ غیر مناسب احتجاج ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آبزرویشن دی کہ طے ہوا تھا کہ کوئی نقط اعتراض اور کورم کی نشان دہی وقفہ سوالات کے دوران نہیں ہوگی ‘اب ایسا کرکے وعدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ‘میں نقطہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا ‘ان کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ایوان میں گولی کیوں چلائی کے نعروں کی گونج بھی سنادی ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جناب سپیکر ان کو روکیں یہ غیر مناسب احتجاج ہے ۔فوٹو گرافی کا شعبہ انہوں نے سنبھال لیا ہے ‘کم از کم ان کو ویڈیو گرافی سے روکیں۔ وزیر پارلیمانی امور نے اپوزیشن کے سیلفیوں، فوٹیجز بنانے پر اظہار افسوس کیا۔ وزیرقانون نے کہا کہ یہ پارلیمانی آداب کے مطابق تو ایوان کو چلنے نہیں دے رہے مگر کم از کم اس طرح کی فوٹیجز کو روکا جائے۔سپیکر نے جواب دیا کہ رکن قومی اسمبلی حمید صاحب نے مجھ سے کرم کی بات کرنے کی استدعا کی ہے۔حمید حسین نے کرم کی بات کرنے کی بجائے واک آؤٹ کردیا۔یہ عوامی ایشوز کے بجائے اس طرح کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، ایاز صادق احتجاج پر برہم ہوگئے اور کہا کہ اویس لغاری صاحب آپ کی تعریف ہورہی ہے بجلی کی قیمت بھی کم کرادیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...