چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ،دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط

16 جنوری ، 2025

اسلام آباد ( آن لائن ) سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی پارٹی تشکیل کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اور سپیکرقومی اسمبلی کو الگ الگ خطوط لکھ دیئے ،ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر و ممبران کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ جس میں تقرریوں کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ۔دوسری جانب قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بھی چیئرمین سینیٹ کو نئے چیف الیکشن کمشنر،ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر خط لکھ دیا ہے،شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے،خط میں کہاگیا ہے کہ آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان کی مدت ختم ہورہی ہے،سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی،آرٹیکل 213 کے تحت آئینی تقاضہ پورا کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ،ممبر سندھ اور بلوچستان 26 جنوری کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں