اسلام آ باد(این این آئی)اراکین پارلیمنٹ نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ صاف توانائی کیلئے سی پیک کا اہم اقدام قرار دیدیا جبکہ چینی کمپنی نے کہا ہے کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کا توانائی کی درآمدات پر انحصار کم ہوگا،اس سے معاشی استحکام کو فروغ ملے گا، اس منصوبے نے تقریبا5000مقامی افراد کیلئے ملازمتیں پیدا کیں ہیں۔گوادر پرو کے مطابق میڈیا نمائندگان اور اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اہم منصوبے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد کو720 میگاواٹ صاف بجلی کی سالانہ پیداوار اور پاکستان کے نیشنل گرڈ میں 3206 گیگا واٹ کی شراکت سمیت منصوبے کی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق وفد نے ہر سال تقریبا 3.5 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج اورموسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے میں منصوبے کے کردار کا مشاہدہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق چائنہ تھری گورجز ساوتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ (سی ایس آئی ایل)کے سینئر ایڈوائزر نے وفد کو بتایا کہ اس منصوبے سے پیدا ہونے والی قابل اعتماد اور سستی بجلی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی اور زراعت، مینوفیکچرنگ اور خدمات جیسے شعبوں کی ترقی میں مدد دے گی ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...