اسلام آباد ( ان لائن ) اربوں روپے کی جائیدادوں اور کاروبار کے مالک اراکین پارلیمنٹ نے بھی اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا، اس معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایک پیج پر آگئے۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے گزشتہ روزسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپیکرز کانفرنس کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق بڑھتی مہنگائی سے منتخب عوامی نمائندے بھی پریشان، اراکین پارلیمنٹ نے بھی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کر کے باضابطہ طور پر اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا، ذرائع کے مطابق اراکین نے تنخواہوں میں اضافے کے لئے اسپیکرز کانفرنس کی سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات ہم سے زیادہ ہیں، حال ہی میں پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات بھی بڑھائی گئیں، سپیکر قومی اسمبلی نے سیکرٹریٹ کے شعبہ اکاؤنٹس سے بجٹ کی تفصیلات مانگ لیں، سپیکر نے تنخواہوں کے معاملے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی، حکومت کے ماننے کی صورت میں قومی اسمبلی میں اراکین اور سپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہوگا ، اس وقت ایک رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے دو لاکھ 18 ہزار ماہانہ ہے جبکہ انھیں تین لاکھ سالانہ کے فضائی ٹکٹس بھی ملتے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...