سیالکوٹ(صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہےسیاست بہت اچھی چیز ہے اور خدمت کا نام ہے، ہم نے تشدد کی سیاست کبھی نہیں کی، ہم لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں، کبھی نہیں کہا کہ میری خاطر سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی وردیاں پھاڑ دو ڈوبتی معیشت کو بہتری کی طرف لے کر آئے ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے ۔سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ کو میرٹ پر سکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، 11 ماہ کے عرصے میں کسی بھی محکمے میں سفارش پر کوئی تعیناتی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سکالر شپ پروگرام سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کیلئے بھی جلد شروع کیا جائے گا، وزیراعلیٰ ہونے کی حیثیت سے مجھے صوبے کے ہر طالبعلم کا خیال رکھنا ہے، کوئی ہے کہ صوبے میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، مستحق اور لائق بچوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...