ملک میں انصاف کو دفن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سینیٹر علی ظفر

16 جنوری ، 2025

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ بھی دیگر کیسز کی طرح ہوگا اور عدالتوں سے فوری طور پر شٹ ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ حکومت تاریخ سے سبق سیکھنے کی کوشش کرے۔ بدھ کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ ملک میں انصاف کو دفن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے وزیر وں کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس کو اوپن اینڈ شٹ کیس کہا جا رہا ہے یہ آن کی خام خیالی ہے ، حکومت توشہ خانہ ون کیس کو بھی یہی کہتی رہی نگر اس کیس میں ٹائر بیچنے والے سیلز مین کو پیش کیا گیا، لوئر کورٹ نے کیس میں سزا سنائی مگر ہائیکورٹ میں پہلے دن ہی کیس اوپن اور شٹ ہوگیا، انہوں نے کہا کہ دوسرا کیس سائفر کے حوالے سے بنایا گیا اس پر عدالت نے کہا کہ یہ تو جرم ہی نہیں بنتاہے، جھوٹ زیادہ دیر تک پھیلایا نہیں جاسکتا ہے حکومت تاریخ سے سبق سیکھے آج عدالتوں کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے اس قسم کی ناانصافیوں ہر حکومتیں نہیں چلائی جاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ القادر کیس سے عمرآن خان کو کوئی نقصان نہیں یہ آن طلبا کو نقصان یے جو وہاں پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ لندن مے فئیر میں حسن نواز کی پراپرٹی تھی حکومت کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ رقم جرم کے پیسے تھے مگر آج تک انہوں نے کہا کہ کوئی دستاویز دکھا دیں کہ یہ جرم کے پیسے ہیں۔