ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا دوران اجلاس عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار

16 جنوری ، 2025

اسلام آباد (صباح نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے دوران اجلاس سنیٹر عون عباس کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وارننگ جاری کی اور کہا کہ وہ ان کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو اپنے چیمبر میں طلب کر رہے ہیں تاکہ آئندہ نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔ بدھ کو سینٹ کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے سنیٹر عون عباس کے رویئے کاسخت نوٹس لیا، جنہوں نے چار بار رولز کی خلاف ورزی کی۔ ان کے چیئر کے ساتھ نامناسب رویئے پر ڈپٹی چیئرمین نے انہیں وارننگ جاری کی اور ایوان کے نظم و ضبط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اسی دوران ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا تاکہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور آئندہ کیلئے قواعد کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔