کراچی (رفیق مانگٹ) مسک سے سندر پچائی، دنیا میں 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سی ای او، 65کھرب سے زائد کیساتھ ایلون مسک سرفہرست، ایپل کے ٹم کک کا معاوضہ 2 کھرب روپے، جینسن ہوانگ 1 کھرب 56 ارب، ریڈ ہیسٹنگز اور لیونارڈ اسکیلفر کا معاوضہ سوا کھرب سے زائد، مارک بینیوف، ستیہ ناڈیلا، رابرٹ کوٹک ساڑھے، ہاک ای ٹین اورسندر پچائی ابتدائی 10 میں شامل ہیں۔ ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او رہ چکے ہیں اور اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سی ای او کے طور پر موجود ہیں، جس کا کریڈٹ الیکٹرک گاڑیوں اور خلائی صنعتوں کے حوالے سے ان کے انقلابی کام سے منسوب ہے۔ دوسرے نمبر پر ٹم کک ہیں جو ایپل کی دیو ہیکل کمپنی کے سی ای او کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔ یہاں دنیا کے 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سی ای او کی فہرست دی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹیسلا کےسی ای اوایلون مسک ہیں۔ اس کمپنی نے برقی گاڑیوں کی صنعت میں انقلاب برپا کردیا۔ ان کے معاوضے کے پیکیج کا تخمینہ 65کھرب 48ارب روپے(ساڑھے 23ار ڈالر) لگایا گیا ہے، ایپل کے سی ای او ٹم کک نے 2011 میں اسٹیو جابز کے چھوڑنے کے بعد سے کمپنی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے اور 2 ٹریلین ڈالر کی ویلیوحاصل کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی۔ اسٹاک گرانٹس اور بونسز کے ذریعے ان کا معاوضہ دو کھرب15ارب روپے ( 770عشاریہ5ملین ڈالر) ہے، جو اسے کمپنی کے منافع اور اختراع کے اندر بڑی تبدیلی کے طور پر نمایاں کرتا ہے، خاص طور پر آئی فون، آئی پیڈ، اور ایپل واچ جیسی مصنوعات میں۔جینسن ہوانگ اینوڈیا کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، جو خاص طور پر کمپیوٹر گیمنگ میں تمام مارکیٹوں کے لیے گرافکس پروسیسنگ یونٹس اور AI کی مصنوعی اور پیشہ ورانہ ایپلی کیشنز کوا سپورٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کرتی ہے۔ ان کی سالانہ تنخواہ ایک کھرب56ارب روپے( 561 ملین ڈالر) ہے۔ ریڈ ہیسٹنگز نیٹ فلکس کے شریک بانی اور سی ای او ہیں۔ نیٹ فلیکس کی طرف سے فراہم کردہ سبسکرپشن پر مبنی سروس نے تفریحی صنعت کی سمت کو تبدیل کر دیا ہے۔ اور اسے دنیا بھر میں ایک پاور ہاؤس میڈیا میں بدل دیا ہے۔
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تمام پی ایس ڈی پی منصوبوں کی سخت نگرانی کی ہدایت ، محکموں کو فنڈز کے...
کراچیصدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اورسندھ کی سیاسی صورتحال،...
کراچی ٹرمپ ایران حکومت گرانے میں ناکام، تہران کی حکمت عملی مؤثر ثابت، ہرمز بندش سے دباؤ بڑھا،ایران نے جنگ...
کراچی مذاکرات کی میزبانی، پاکستان نے عالمی سفارتکاری میں نمایاں مقام حاصل کرلیا، ٹرمپ پالیسی سمجھنے میں...
کراچی بیرونی سرمایہ کاری 33فیصد کم، مہنگائی میںمزید اضافہ،وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق...
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر...
اسلام آبادنائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کوسعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن...