139 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل، بحالی تک اجلاسوں میں شریک نہیں ہونگے

17 جنوری ، 2025

اسلام آباد (طاہر خلیل )الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل کردی ہے ۔ بحالی تک اجلاسوں میں شریک نہیں ہونگے معطل کئے گئے ارکان میں دو سینیٹر ز، 16 اراکین قومی اسمبلی ، 68 اراکین پنجاب اسمبلی ،33 اراکین کے پی کے اسمبلی ، 15 ارکان سندھ اسمبلی اور 5 ارکان بلوچستان اسمبلی شامل ہیں۔ معطل کئے گئے ارکان پارلیمنٹ رکنیت کی بحالی تک سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ سینٹ کے معطل اراکین میں محمد قاسم اور عبدالقدوس جبکہ قومی اسمبلی کے طاہر اقبال ، چوہدری فرخ الطاف ، محمد مقداد علی خان ، محبوب سلطان ، عامر سلطان ، میاں اظہر ، سعد وسیم ، عثمان علی ، رضا حیات ، حراج ، علی قاسم گیلانی ، طارق بشیر چیمہ ، میاںخان ، اختر مینگل ، منیبہ اقبال ، زینب بلوچ اور سحر کامران شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے سردار علی خان ، ملک اعتبار خان ، بلال یاسین ، جاوید کوثر ، چوہدری نعیم اعجاز ، یاسر محمود قریشی ، خالد محمود رانجھا ، بسمہ چوہدری ، ذیشان رفیق ، رانا عبدلستار ،محمود احمد، کلیم اللہ خان ،عمر فاروق ڈار ، محمد اکرام خان ،ذوالفقار علی ، امیر محمد خان ، محمد ثاقب خان ، جنید افضل سائی ، احمد مجتبیٰ چوہدری ، جعفر علی ہوچہ ، احسن رضا ، جاوید نیاز ، چوہدری ظفر اقبال ناگرا ، اسد محمود ، محمد لطیف نذر ، عبدالرزاق ، خیال احمد ، اسد زمان ،محمد احسن ، میا ں محمد آصف ، محمد حسن ریاض ، سہیل شوکت بٹ ، حافظ فرحت عباس ،ملک خالد پرویز کھوکھر ،مصبا ح واجد ، مرغوب احمد ،رانا سکندر حیات ، رانا محمد اقبال، چوہدری اقبال چاچر ، فرخ جاوید ، ولایت شاہ ،محمد اکبر میراج ، محمد اصغر میراج، نواب زادہ نسیم بادو زئی ، محمد عدنان ڈوگر ، محمد اقبال ، میاںکامران عبداللہ ، نازک کریم ، رضی اللہ خان ، محمد نعیم اختر ، محمد علی ریاض ، انعام باری ، محمد عاطف اورنگزیب، سہیل خان زاہد ،غلام مرتضیٰ ، کاشف نوید ، زاہد اکرام ، ثریا سلطانہ ، صاحبزادہ غزن عباسی ، محمد عون حمید،محمد دائود ، محمد سبطین رضا ، غلام اصغر ، محمد طاہر ، صلاح الدین خان ، محمود قادر ، سلامہ بٹ اورایمونل اطہر شامل ہیں۔خیبر پختونخواہ اسمبلی کے امجد علی ، حامد الرحمٰن ، شکیل احمد ، عبدالکبیر ، محمد راشد ، محمد ریاض ، اکرام اللہ ، رجب علی عباسی ، افتخار جدون ، زر شاہد خان ، طفیل انجم ، عامر فیروز ،طارق محمود آریانی ، افتخا ر علی مشوانی ، احتشام علی ، خالد خان ، ارشد علی ،محمد اسرار ، محمد عدنا ن علی قادری ، عبدالغنی ، ارباب وسیم خان ، اعجاز محمد، ظاہر خان ، جلال خان ، ارباب زارک خان ، مینا خان ، فضل الہیٰ، محمد ادریس ، اشفاق احمد، شاہ ابو تراب بنگش ، زاہد اللہ ، آصف خان اور عجب گل شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے سردار محمد بخش مہر ، اکرام اللہ خان ،ساجد علی بنبہان ،شیراز شوکت ، سید رشید شاہ ، ہری رام ، محمد تیمور تالپور ، محمد ریحان راجپور ت، اعجاز خان ، محمد سلیم ، علی احمد، حافظ نسیم الرحمٰن ، حنا دستگیر ، خیرانسااور شام سند، بلوچستان اسمبلی کے عبدلمجید ،عبدالمالک ، میر ظفر اللہ زہری ، عبید اللہ اور صافیہ معطل اراکین میں شامل ہیں۔