وزیر سائنس کی ذیلی اداروں میں رائٹ سائزنگ پلان پر عملدرآمد کی ہدایت

17 جنوری ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت اور ذیلی اداروں میں رائٹ سائزنگ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر فوری عمل کی ہدایات دیدی ہیں ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے آفس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ یہ ہدایات وفاقی وزیر کی طرف سے سیکرٹری سائنس کو بذریعہ ای فائل کے ذریعے دی گئی ہیں ، جس میں وفاقی سیکرٹری سے کہا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن 20جنوری تک ہر صورت میں پلان کیبنٹ ڈویژن کو بھجوا دیا جائے ، ذرائع کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشنوگرافی اداروں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں ۔