انصار عباسی
اسلام آباد:بیک چینل مذاکرات سے شہباز شریف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان مذاکرات میں شامل یا پس پردہ پیش آنے والے واقعات اور حالات سے آگہی رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما جانتے ہیں کہ بات چیت کا محور حکومت کی تبدیلی نہیں۔ تاہم، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان ان بیک چینل مذاکرات کے مستقبل کا انحصار عمران خان اور ان کی پارٹی کے بیرون ملک چیپٹرز اور سوشل میڈیا کے رویے پر ہے۔ باخبر ذرائع کہتے ہیں کہ ان مذاکرات کا مقصد سیاسی استحکام کو یقینی بنانا ہے جس سے ایک طرف موجودہ نظام کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے گا تو دوسری جانب اس سے تحریک انصاف کیلئے سیاسی جگہ بھی پیدا ہوگی۔ جمعرات کو دی نیوز نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ’’حکومت‘‘ کی نمائندگی کرنے والے تین انتہائی اہم افراد کے ساتھ بیک چینل ملاقات کی کہانی کی خبر شائع کی تھی۔ دی نیوز نے ان ’’انتہائی اہم افراد‘‘ کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن جیل میں عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ گوہر اور علی امین نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان اس پیشرفت سے کافی خوش ہیں۔ تاہم، ان بیک چینل باتوں کا تسلسل بنیادی طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ عمران خان، ان کے سوشل میڈیا اور بیرون ملک پی ٹی آئی کے حامی آنے والے دنوں میں کیا کرتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو علی امین گنڈا پور اور آرمی چیف سے ملاقات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہوگا کہ انہیں اور ان کی جماعت کو اداروں کے ساتھ تصادم اور کشیدگی کی سیاست ختم کرنے کا عمل ثابت کرنا پڑے گا۔ پی ٹی آئی کے بیشتر رہنما، جنہوں نے گزشتہ دو برسوں میں تشدد، کشیدگی اور اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اپنی سیاست کی وجہ سے ہر قسم کے مسائل کا سامنا کیا ہے، وہ اب ایف آئی آر اور عدالتی مقدمات سمیت مشکلات سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے اندر عمران خان اور فوج پر تنقید کرنے کی پارٹی کے سوشل میڈیا کی پالیسی حوالے سے تحفظات ہیں لیکن ایسی آوازیں پہلے کبھی نہیں سنی گئیں۔ اب عمران خان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ گزشتہ ڈھائی سال کی کشیدگی اور تصادم کی پالیسی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں یا مفاہمت کا راستہ چاہتے ہیں۔ اب تمام نظریں عمران خان کے ایکس اکائونٹ (سابقہ ٹویٹر) اور پارٹی کے سوشل میڈیا پر مرکوز ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس نمائندے کو بتایا کہ اب وہ عمران خان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کے مستقبل کی خاطر فوج کے ادارے سے محاذ آرائی سے گریز کریں۔
مزید خبریں
-
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
-
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
-
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
-
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
-
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
-
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
-
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
-
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...