کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد پر کی جانے والی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ متاثرہ ہر20 میں ایک فرد روبہ صحت ہونے کے بعد بھی تھکاوٹ کا شکار رہا جسے کرونک فیٹیگ سینڈروم(سی ایف ایس) کہا جاتا ہے۔ یہ تحقیق جرنل آف جنرل انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے جس میں 11ہزار 785 افراد کو شامل کیا گیااور کورونا وائرس 2 سارس سے متاثر ہونےکے بعد کرونک فیٹیگ سینڈروم کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔ یہ سینڈروم کورونا وائرس کے باعث ہوتا ہے ۔ اگرچہ تھکاوٹ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں عام تھی لیکن روبہ صحت ہونے کے طویل عرصہ بعد بھی ان افراد کو مسلسل تھکاوٹ رہی جسے طویل کووڈ (لانگ کووڈ)کہا جارہا ہے۔ لانگ کووڈ کی علامات میں انتہائی تھکاوٹ، دماغی دھند، چکر آنا، ذائقہ اور سونگھنے کے مسائل شامل ہیں ۔ اس سے متاثرہ افراددیگر علامات جیسے سردرد، کھانسی، سانس لینے اور نیند کے مسائل کا بھی سامنا کر رہے ہیں ۔ اگرچہ لانگ کووڈ کی کوئی خاص تعریف نہیں لیکن اگر کورونا کے بعد یہ علامات طویل عرصہ تک رہیں تو امکان ہے کہ آپ لانگ کووڈ میں مبتلا ہیں ۔ بیٹ مین ہورن سینٹر کے ریسرچ ڈائریکٹر سوزان ڈی ویرنون کی سربراہی میں محققین نے تحقیق کی جس میں پتہ چلا کہ کورونا سے متاثرہ 85 فیصد افراد نے صحت یاب ہونے کے 6 ماہ بعد تک تھکاوٹ ، دماغی دھند، چکر آنے اوربے سکون نیند کی شکایت کی ہے ۔ تحقیق میں شامل 4اعشایہ 5فیصد افراد یعنی ہر 20 میں سے ایک نے کورونا انفیکشن کے 6ماہ بعد کرونک فیٹیگ سینڈروم کو رپورٹ کیا ہے ۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...