اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ چھوٹے پیمانے کے کاروبار کیلئے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جا ئے ۔ انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز چھوٹے اور درمیانے درجے (SMEs) کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔وزیرِ اعظم نےملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کیلئے انکا تفصیلی سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ادھرگزشتہ روز بین الاقوامی شہرت یافتہ لاجسٹکس کمپنی Menzies Aviation کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیلپ جوئینگ (Philip Joeinig) کی قیادت میں 6 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا ، چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین انٹر پرونیورز کیلئے خصوصی پیکیج تشکیل دے کر جلد پیش کیا جائے۔ اجلاس کو پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے تین بڑے شہروں میں ایس ایم ایز کے اعشاریوں سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ آئندہ چند ماہ میں پورے ملک میں موجود ایس ایم ایز کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی منصوبہ بندی کیلئے سروے کیا جائیگا۔ اجلاس کو وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایس ایم ایز کو معاونت کے حکومتی لائحہ عمل کے اہداف اور انکی تکمیل کی مدت پر بھی جامع بریفنگ دی گئی. انہوں نے بین الاقوامی شہرت یافتہ لاجسٹکس کمپنی کا پاکستان میں آئی ٹی انفراسٹرکچر اور سہولت ڈیسک قائم کرنے کا خیر مقدم کیاوزیراعظم نے پاکستان میں Menzies Aviation کے پہلے دفتر کے قیام کا افتتاح کرتے ہوئے تختی کی نقاب کشائی کی۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...