سرکاری خزانے کو48 کروڑ روپے کا نقصان ، سابق DCگوجرانوالہ فیاض موہل گرفتار

17 جنوری ، 2025

لاہور(آصف محمود بٹ) محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کو گرفتار کر لیا ہےریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر کو2023ء میں گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے ملانے والی15.2کلومیٹر لمبی Dual Carriage Way کی تعمیر کیلئے خریدی گئی زمین کو بطور چئیرمین ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی مبینہ طور پر زیادہ قیمت پر خریدنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے مقدمے میں جن دیگر افسران کو نامزد کیا گیا ہے ان میں اسوقت کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) گوجرانوالہ مجتبیٰ عرفات بھروانہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ میاں توصیف حسن ، اسسٹنٹ کمشنر کامونکی خرم مختار بھنگو، ایکسئین آبپاشی کے نمائندے ایس ڈی او محمد یسین، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رانا رفیق اور پٹواری یونس شامل ہیں دوران انکوائری پایا گیا کہ الزام علیہان نے جس بنیاد پر ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی میں زمین کی قیمت ریونیو فیلڈ سٹاف اور پرائیویٹ لینڈ Evaluator کی رپورٹس کی بنیاد بنا کر بڑھائی ہے انکے بارے میں پٹواری حلقہ جات ریاض احمد اور محمد یونس بیانی ہیں کہ انہوں نے کسی قسم کی کوئی رپورٹ بابت تعین قیمت اراضی نہ مرتب کی نہ ہی ان سے کسی نے طلب کی ہیں ،ریونیو فیلڈ سٹاف کو افسران بالا کی طرف سے کسی بھی قسم کا کوئی تحریری حکم دیا گیا نہ رپورٹس کسی گرداور، قانونگو یا تحصیلدار سے تصدیق کروائی گئیں بلکہ الزام علیہان مرتب کی گئی ہیں گردواری حلقہ پٹوار کوٹ کرم چند زرعی پایا گیا جس کو DPAC/I اور DPAC/II میں سکنی ظاہر کیا گیا اور اسی موضع کے خسرہ جات کی قیمت فی ایکڑ بمطابق شیڈول ریٹ 50لاکھ روپے انکو ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی (DPAC) اور حلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے کمرشل ظاہر کیا گیا اور DPAC/Iمیں فی ایکڑ قیمت 2کروڑ 28لاکھ 80ہزار روپے جبکہ DPAC/II میں فی ایکڑ قیمت 2کروڑ 72لاکھ روپے مقرر کر دی گئی موضع آدھورائے اور مہلو والا کے من پسند لوگوں کو نوازنے کیلئے بغیر تصدیقی رپورٹ ریونیو سٹاف اور Private Evalaution رپورٹ حاصل کئے تقریباً دوگنی قیمت مقرر کر دی جس میں خزانہ سرکار کو 48لاکھ 71لاکھ 6ہزار 3سو 26روپے کا نقصان پہنچایا گیا محکمہ انٹی کرپشن کی ایف آئی آر کے مطابق دوران ملاحظہ و تصدیق یہ بات سامنے آئی کہ مقرر شدہ Al Noor Consultant & Land Evaluate Company گوجرانوالہ میں موجود ہی نہ ہے، بمطابق بیان Easteran Consulltant ایریا منیجر عبدالشکور نے Evaluation Report مورخہ 14.07.2023 کو جمع کروائی تھی جبکہ DPAC/II مورخہ کو 08.07.2023 کو ہو چکی تھی جس سے عیاں ہوتا ہے کہ الزام علیہان نے کوئی رپورٹ Private Evaluation سے نہ لی تھی بلکہ یہ رپورٹ انکوائری ہذا شروع ہونے کے بعد manage کر کے فائل کا حصہ بنائی گئی، فیاض احمد موہل سابقہ چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی(DPAC) بمعہ کمیٹی ممبران و ریونیو فیلڈ سٹاف نے سرکاری ریکارڈ میں ٹمپرنگ کر کے طمع نفسانی کی خاطر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند زمین مالکان کو فائدہ پہنچانے کے لئے بغیر مستند ریونیو رپورٹ اورہدوں پرائیویٹ Evalutor رپورٹ کے زمین کی قیمت بلاکسی قانونی جواز کے بڑھائی جس سے خزانہ سرکار کو 483716326/- روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔