کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سعودیہ، امارات، عراق سمیت 7 ممالک سے مزید 74 پاکستانی بے دخل، کراچی پہنچنے پر 7گرفتار کرلئے گئے جبکہکراچی سے برطانیہ، اٹلی، جرمنی آذربائیجان جاتے ہوئے مزید 56 مسافر آف لوڈ کردیئے گئے ، ورک ویزا پر سعودیہ جانے والے 18 پاکستانیوں کو بھی پروازوں سے اتار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق سمیت 7 ملکوں سے مزید 74پاکستانیوں کو بے دخل کرکے مختلف پروازوں سے کراچی بھیجا گیا۔ جن میں سے 7 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 14 اور 15 جنوری کے 24 گھنٹے میں بلیک لسٹ ہونے پر عمان اور سعودی عرب دو، دبئی میں منشیات، تمباکو کی فروخت اور فراڈ میں ملوث 3 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں ایمرجنسی پیپرز پر 6 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ جنہیں گرفتار کیا گیا۔ سعودی عرب میں ملازمت کے کانٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 28 افراد کو ایمرجنسی دستاویزات پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ سعودی عرب میں پاسپورٹ گم ہونے یا ویزا ختم ہونے پر 3 قطر اور دبئی سے 4 مفرور عمان میں ویزا ختم ہونے پر ایک ملاوی میں پاسپورٹ گم ہونے پر ایک کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ امارات کی جیلوں سے رہا 5 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...