اسلام آباد (فاروق اقدس) مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پرسپین جانیوالی کشتی مراکش میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق ہوگئےجن میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں، غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعےسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئےمراکش کے حکام کا کہنا ہے کہ 36 افراد کو بچایا گیا ہے کشتی 2 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے، انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق 6 روز قبل تمام ممالک کے حکام کو لاپتہ کشتی کے بارے میں آگاہ کردیا تھا سمندر میں گم ہونیوالے تارکین وطن کیلئےہنگامی فون لائن فراہم کرنیوالی ایک غیر سرکاری تنظیم الارم فون نے 12 جنوری کوسپین کی میری ٹائم ریسکیو سروس کو الرٹ کیا گیاتھا، کینری جزائر کے علاقائی رہنما فرنینڈو نےسپین اور یورپ پر زور دیا کہ وہ مزید سانحات کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کریں بحر اوقیانوس کو افریقہ کا قبرستان نہیں بنایا جاسکتا اور اس سے منہ نہیں موڑا جاسکتا، واکنگ بارڈرز کی سی ای او ہیلینا مالینو نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ڈوبنے والوں میں سے 44 کا تعلق پاکستان سے تھا جنہوں نے گزشتہ 13 دن اذیت میں گزارے لیکن کوئی انہیں بچانے کیلئے نہیں آیا۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...