اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے منظورکردہ نظرثانی معاہدوں والی آئی پی پیزکےنام سامنے آ گئے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے14 جنوری 2025 کو ہونے والے اجلاس میں فوجی کبیر والا،اینگرو پاورجین،نشاط پاور،نشاط چونیاں ،اٹک جین،نارووال انرجی،فاونڈیشن پاور ،سیفائر، سیف پاور،اوچ پاور،اوچ ٹوپاور اورلبرٹی پاور کےساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی-اسی طرح لبرٹی ڈھرکی اورکوہ نورانرجی کےساتھ بھی نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی گئی-اس کےعلاوہ مزید ایک آئی پی پی پاک جین کے ساتھ معاہدہ ختم کیا گیا ہے-ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے حالیہ اجلاس میں 3 ہزار369میگاواٹ کی حامل مزید14آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی گئی جبکہ 365میگاواٹ صلاحیت کےحامل ایک مزیدنجی بجلی گھرکےساتھ معاہدہ ختم کیا گیا-وفاقی حکومت نےمزید جن 14 نجی بجلی گھروں کے ساتھ نظرثانی معاہدے کیے ہیں ان میں فوجی کبیر والا157 میگاواٹ صلاحیت کا حامل ہے-اینگرو پاورجین227 میگاواٹ،نشاط پاور 200 میگاواٹ نشاط چونیاں 200میگاواٹ، اٹک جین 165میگاواٹ، فاونڈیشن پاور185میگاواٹ، سیفائر 225 میگاواٹ، سیف پاور 229میگاواٹ، اوچ پاور 586 میگاواٹ، اوچ ٹو پاور 404 میگاواٹ، لبرٹی پاور 200میگاواٹ، لبرٹی ڈھرکی 235 میگاواٹ، نارووال انرجی225 میگاواٹ اور 165 میگاواٹ صلاحیت کی حامل کوہ نور انرجی شامل ہیں- اس کے علاوہ مزید365 میگاواٹ صلاحیت کی حامل ایک نجی بجلی گھر پاک جین کے ساتھ معاہدہ ختم کیا گیا ہے۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...