اسلام آباد (محمد صالح ظافر) متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے پاکستان ہائوس ابوظہبی میں اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون اور عوامی رابطے بڑھانے کی کوششوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی سفیر ترمذی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کی بے پناہ صلاحیت دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ بنگلہ دیش کے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بنگلہ دیش کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خطے میں مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل بات چیت اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں سفیروں نے علاقائی امن، خوشحالی اور دو طرفہ روابط بڑھانے کے لیے اپنے مشترکہ وژن کی توثیق کی۔
اسلام آ باد بنگلہ ہ دیش کے قائم مقام صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد کی خصوصی دعوت پر سابق سیکرٹری...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
کراچی متحدہ عرب امارات میں آج سے اسکولوں میں دوبارہ روایتی کلاسز بحال، وزارتِ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے اسرائیل نے عراق میں خفیہ فوجی اڈے سے ایران کیخلاف جنگی کارروائیاں کیں۔ عراق کو...
اسلام آ باد، بنوں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے...