اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی، نیوزرپورٹر ) ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشتگردی کے واقعات پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج ہلاک ، 18 زخمی ہوگئے فورسز نے علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری کرنے کا اعلان کردیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق تیراہ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں، گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کیخلاف بڑے پیمانے پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے، 14 دسمبر 2024 سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج مارے جا چکے ہیں جبکہ 18 خوارج زخمی ہوئے ہیں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اور سپیکرقومی اسمبلی سردارایازسادق نے خیبر پختونخوا میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 22 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،صدر مملکت نے ضلع خیبر میں تخریب کاری کے جواب میں خوارج کیخلاف فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی،وزیراعظم نے 22 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی تعریف کی ہےاور کہا ہے قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔سپیکر نےکہاسکیورٹی فورسز کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔ وزیراعظم نے آپریشنز میں 22 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...