کراچی(پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی سندھ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جاوید مہر شمسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ محکمہ اطلاعات سندھ کی طرف سے اخبارات و جرائد کو اشتہارات کا اجراء طے شدہ حجم کے برعکس 10فیصد سے کم سطح پر آگیا ہے جبکہ اشتہارات کے اجراء میں اے پی این ایس رکن مطبوعات کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ پرنٹ میڈیا کیلئے اشتہارات کا حجم 40فیصد کی سطح تک بحال کیا جائے اور اے پی این ایس رکن مطبوعات کو ترجیح دی جائے۔ کمیٹی کے اراکین نے نان بجٹڈ اشتہارات کی ادائیگی کے نئے نظام کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پرانا نظام بحال کیا جائے اور حسب سابق ان اشتہارات کی ادائیگی ماہانہ بنیاد پر محکمہ اطلاعات سندھ کی طرف سے کی جائے ۔ اجلاس نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ محکمہ اطلاعات سند ھ کی طرف سے جاری کردہ اشتہارات کی ادائیگی میں تاخیر سے پرنٹ میڈیا شدید بحران کا شکار ہے ۔اراکین نے مطالبہ کیا کہ واجبات کی جلد ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس نے پی آئی ڈی کی طرف سے سندھ کے اخبارات کو نظر انداز کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پی آئی ڈی کے جاری کردہ اشتہارات کی ادائیگی براہِ راست ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے۔اجلاس نے پی آئی ڈی کی طرف سے روزنامہ عوامی پرچار کراچی کے 10ماہ سے معطل اشتہارات کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں چیئرمین سندھ کمیٹی جاوید مہر شمسی ، نائب چیئرمین یونس مہر، ممتاز علی پھلپوٹو، علی بن یونس ، خرم حسین، نجم الدین شیخ، اقبال تنیو، فیصل شاہجہاں ، حسینہ جتوئی، زاہدہ عباسی، امتیاز اختر قاضی ، محمد عرفان اور شاہد ساٹی نے شرکت کی۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...