غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم فوری عمل درآمد کیا جائے ، پاکستان

17 جنوری ، 2025

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان معاہدے پر فوری اور مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے، امید ہے کہ معاہدہ مستقل جنگ بندی کا باعث بنے گا، پاکستان بھارتی آرمی چیف کے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے بیان کو مسترد کرتا ہے۔ جمعرات کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ واخان کوریڈور پر پاکستان کے قبضے میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان افغانستان کی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔