این ایچ اے ٹول ریٹ میں100فیصد اضافہ کریگا، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

17 جنوری ، 2025

اسلام آباد( کامرس رپورٹر) سینٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے این ایچ اے سے تمام جاری منصوبوں اور کوریا کیساتھ سکیموں کے معاہدوں کی تفصیلات طلب کی ہیں ، حاجی ہدایت اللہ نے کہا موٹروے کے ٹول پلازوں کے ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، حکام نے بتایا ٹول پلازوں کے ریٹ میں ہر تین سال بعد اضافہ کیا جاتا ہے 2018سے ٹول پلازوں کے ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا ، این ایچ اے نے 100فیصد ریٹ میں اضافے کی تجویز دی ہے تاہم اسکو سہ ماہی بنیادوں پر لاگو کیا جائیگا۔