امارات نے 2ارب ڈالر کو مزید ایک سال کے لئے رول اوور کر دیا

17 جنوری ، 2025

کراچی (نمائندہ جنگ)متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے 2 ارب ڈالر کو مزید ایک سال کے لئے رول اوور کر دیا ہے ،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے اپنے دو عدد ڈپازٹس کو، جن میں سے ہر ایک 1.0 ارب امریکی ڈالر کا ہے، مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ان ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔