اسلام آباد (فاروق اقدس‘ خصوصی جائزہ رپورٹ) کیا سابق صدر باراک اوباما کی اپنی اہلیہ مشعال اوباما سے رنجش اور ناچاقی اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ نوبت طلاق تک آپہنچی ہے؟ کچھ عرصے تک یہ صورتحال سرگوشیوں تک محدود تھی لیکن اب دو واقعات ایسے پیش آئے ہیں جن سے ان سرگوشیوں کو امکان اور خدشے کی زبان مل گئی ہے اور جو اب خبروں کی ذینت بن رہے ہیں کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے اس حوالے سے یہ خبر بنیاد بنی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں مشعال اوباما اپنے شوہر باراک اوباما کے ہمراہ تقریب میں موجود نہیں ہوں گی۔ کیا باراک اوباما اور مشعال اوباما طلاق کے قریب ہیں؟ حالیہ خبروں کے بعد کچھ مداحوں میں یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ گڑبڑ ہو سکتی ہے ، باراک اور مشعال کے دفتر نے اس ہفتے ایسوسی ایٹڈ پریس کو تصدیق کی کہ ’’سابق صدر باراک اوباما 60ویں حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے تاہم سابق خاتون اول مشعال اوباما اس تقریب میں شریک نہیں ہوں گی۔ اسکے علاوہ مشعال اوباما9 جنوری کو سابق صدر جمی کارٹر کی تدفین میں بھی موجود نہیں تھیں اور انکی غیر موجودگی کو ’شیڈول میں تضاد‘ کے طور پر بیان کیا گیا۔ یہ دونوں بڑی غیر حاضریاں بعض مداحوں میں تشویش پیدا کر رہی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’میں تو کہہ رہا ہوں اوباما کی طلاق ہونے والی ہے‘‘۔ ایک اور نے کہا ’’اوباما کی طلاق 2025ء کی پیش گوئیوں میں شامل نہیں تھی، مگر اب ایسا لگتا ہے کہ یہ ہو سکتی ہے۔‘‘ ایک اور نے دعویٰ کیا، ’’مشعال اور باراک کے درمیان اب کچھ ٹھیک نہیں ہے‘ وہ طلاق لینے والے ہیں ، تاہم کچھ لوگ ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مشعال اوباما شاید ایک سیاسی بیان دے رہی ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ’’میں انکی شادی کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، لیکن یہ واضح ہے کہ مشعال اوباما یہ غیر حاضریاں ایک خاص سیاسی مقصد کے تحت کر رہی ہیں‘ وہ جمی کارٹر کی تدفین کو طلاق کا اعلان کرنے کیلئے منتخب نہیں کر سکتیں ،باراک اور مشعال اوباما کی ملاقات 1989 میں ہوئی تھی جب دونوں شکاگو کے ایک قانون دفتر میں کام کرتے تھے اور 1992ء میں انہوں نے شادی کی۔ انہوں نے 1998ء میں اپنی پہلی بیٹی مالیا اور 2001ء میں دوسری بیٹی ساشا کا خیرمقدم کیا۔ اگرچہ دونوں کی شادی طویل مدت سے برقرار ہے، لیکن انہوں نے اپنی مشکلات کو بھی کھل کر شیئر کیا ہے۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...