پشاور( نمائند ہ جنگ )جمعیت علمائے اسلام نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان نہیں عمران خان کیساتھ دھوکہ ہورہا ہے، علی امین گنڈا پور جیسے مہرے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کیلئے استعمال ہورہے ہیں جو ٹی وی پر بیٹھ کر بھڑکیں مار تے ہیں اور بند کمروں میں اسٹیبلشمنٹ سے باقاعدہ معافیاں مانگتے ہیں، کارکنوں کو ڈی چوک میں چھوڑ کر بھاگنے، خود ساختہ روپوشی گزارنے والا کس منہ سے مولانا کیخلاف باتیں کررہا ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخخیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کینٹ میں بیٹھ کر خودساختہ روپوشی گزاری،علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بھڑکیں ماررہے ہیں اور موصوف کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، جے یو آئی نے 2018 کیساتھ 2024 کے الیکشنز نتائج کو رد کیا،خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے،علی امین اسٹیبلشمنٹ سے بند کمرے میں باقاعدہ معافیاں مانگتے ہیں اور باہر آ کر بھڑکیں مارنا شروع ہو جاتے ہیں ،ڈی چوک میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر بھاگنے والا کس منہ سے باتیں کر رہا ہے۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...