کراچی (بابر علی اعوان/اسٹاف رپورٹر ) مختلف مراحل سے گزارا گیا سرخ گوشت (پراسیسڈ میٹ)جیسے پکا ہوا، ڈیلی میٹس، اور ہاٹ ڈاگ بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔ تازہ ترین تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بہت زیادہ سرخ گوشت کا استعما ل دماغ کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ بریگھم اینڈ ویمنز اسپتال اور ہاورڈ میڈیکل اسکول کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ڈینئل وینگ اور ان کی ٹیم نے تحقیق کی جوجریدے ’نیورولوجی ‘میں شایع ہوئی جس کے مطابق وہ افراد جو زیادہ پراسیسڈ سرخ گوشت استعمال کرتے ہیں ان میں باقی افراد کے مقابلے میں ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا 14فیصد خطرہ رہتا ہے ۔ تحقیق میں 1لاکھ 30ہزار سے زیادہ صحت کے پیشہ سے منسلک افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو دواہم مطالعوں ’دی نرسز ہیلتھ اسٹڈی اور’ دی ہیلتھ پروفیشنلز فالو اپ اسٹڈی‘ میں شامل ہیں۔ ہر دو سے چار سال بعد لوگوں نے 150 سے زیادہ کھانے کی خوراک کے بارے میں پوچھنے کا تفصیلی غذائی سروے پر کیا۔ محققین نے ڈیمنشیا کی تشخیص سے متعلق صحت کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا اور لوگوں سے ان کی یادداشت کے بارے میں مختصر سوالات پوچھے۔ڈاکٹر ڈینئل وینگ کے مطابق ان اعداد و شمار کی بنیاد پرہم دیکھتے ہیں کہ اگر لوگ زیادہ پروسیسڈ سرخ گوشت کھاتے ہیں تو ان میں ڈیمنشیا اور ذہنی ادراک میں کمی کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...