دبئی کی بندرگاہ جبل علی سے کراچی کیلئے فیڈرسروس کا آغاز

17 جنوری ، 2025

کراچی(این این آئی)پاکستان کی شپنگ انڈسٹری میں بڑا انقلاب‘ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی نے دبئی کی بندرگاہ جبل علی سے کراچی کے لیے فیڈر سروس کا آغاز کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ فیڈر سروس کی وجہ سے جبل علی سے کراچی اور دیگر عالمی منڈیوں تک کنٹینروں کی ترسیل کم لاگت اور کم وقت میں ہو سکے گی‘تیز ترین اور قابل اعتماد ترسیل سے کاروبار میں آسانی پیدا ہوگی۔فیڈر سروس سے ٹرانس شپمنٹ اور علاقے میں سمندری تجارت سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔