قومی اسمبلی، مسلسل احتجاج، اپوزیشن نے ایجنڈے اور وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کر اڑادیں

17 جنوری ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) پی ٹی آئی نے مسلسل چوتھے روز قومی اسمبلی میں احتجاج جاری رکھا، پی ٹی آئی ارکان نے وقفہ سوالا ت اورایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ دیں، عمران خان کو رہا کرو اور اووو کے نعرے بھی لگائے ،پی ٹی آئی ارکان نے اجلاس سے واک آئوٹ بھی کیا اور کورم کی نشاندہی بھی کر دی، قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے جلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی سپیکر نے وقفہ سوالات کی کا روائی شروع کی تو پی ٹی آئی کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے ممبران ایوان میں پوسٹرز لے کر داخل ہوئے جن پر نعرے تحر یر تھے، پی ٹی آئی ارکان نےشدید ہنگامہ آرائی شروع کردی،پیپلز پا رٹی کے ایم این اے سید رفیع اللہ اپوزیشن کے احتجاج پر بر ہم ہوگئے، انہوں نے ڈپٹی سپیکر سے کہا کہ اتنے شور میں کیسے با ت کریں، اپو زیشن لیڈر کو کیا مسئلہ ہے،یہ نہیں چاہتے کہ ممبران وقفہ سوالات میں حکومت کا احتساب کریں ، یہ حکومت سے ملا ہوا ہے، یہ لوگ وقفہ سوالات میں گند کرتے ہیں اور پھر لابی میں چلے جاتے ہیں،شور شرابہ وقفہ سوالات کے بعد بھی ہو سکتا ہے۔ پی ٹی آئی ارکان نے ایجنڈا ا ورقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑیں تومسلم لیگ ن کے ایم این اےحنیف عباسی نے اعتراض کیا کہ آپ یہ کیا کر رہے ہیں کا،پیاں پھاڑ رہے ہیں،اس میں قرآنی آیات لکھی ہوتی ہیں، بسم اللہ لکھی ہوئی ہے،آپ یونیورسٹی سے آئے بچوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں،یہ آپ قرآنی آیات کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی دل آ زاری کر ہے ہیں، صاحبزاہ حامد رضا بھی اس کے مرتکب ہوئے ہیں،اس پر سپیکر آپ کی رولنگ آنی چاہیے تاہم ڈپٹی سپیکر نے اس بات کو نظر انداز کردیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی ممبران سے کہا کہ’’ او او‘‘ کے نعرے نو مئی اور 26 نومبر کو کیوں نہیں لگائے، پی ٹی آئی کےاقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر د ی ۔اپوزیشن اجلاس سے واک آؤٹ کر گئی، ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا کرنے کے لیے 15 منٹ کیلئے ملتوی کردی، کورم پوار ہونے پرقومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت دو بارہ شروع کردیاگیا۔