اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے وزیراعظم کو ملک بھر کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد کے بارے میں یہ دلچسپ انکشاف کیا کہ پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی تعداد تین کروڑ ہوگئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو جو سمری بھجوائی اس میں کہا گیا کہ ایک موٹر سائیکل 120 کلومیٹر سفر کرکے 560 روپے کا پٹرول خرچ کر رہا ہے اگر موٹرسائیکل کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جاتا ہے تو 120 سے 150 روپے کے خرچ سے 120 کلومیٹر سفر کیا کرے گا۔ پاور ڈویژن سے جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ بجلی نرخوں کا اطلاق نیپرا کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کی صورت میں عنقریب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں ہزاروں چارجنگ سٹیشنز کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل کھول دیئے ہیں۔ موجودہ حکومت کی طرف سے کئے گئے ان اقدامات کا پھل پورے سیکٹر کو ملنے لگا ہے جس سے نہ صرف گردشی قرضے کو احسن طریقے سے کنٹرول کیا جارہا ہے بلکہ بجلی صارفین کو سستی اور پائیدار حصول ممکن بنایا جارہا ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سرکلر ڈیٹ جولائی سے نومبر2024 کی مدت میں پاور سیکٹر کی بہتر پالیسی اور اچھی کارکردگی کی وجہ سے گردشی قرضہ 12 ارب روپے کم ہوکر 2381 ارب ہوگیا ہے جو 30جون 2024 کو 2393 ارب تھا۔ وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے بتایا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن کے بجلی کے ریٹ کم کرنے سے روزگار کے لاکھوں مواقعے پیدا ہوں گے اور مہنگائی میں کمی ہوگی۔ وفاقی وزیر کے مطابق پاور سیکٹر میں انقلابی اقدامات کی بدولت 8 مہینوں میں اکنامی کو بھرپور سپورٹ کیا ہے۔ ملکی تاریخ کے پہلے الیکٹرک گاریوں سے متعلق بجلی کے نرخ میں 30 روپے فی یونٹ کی کمی اور چارجنگ سٹیشن کے قائم ہونے اور بیٹری کی تبدیلی کے پوائنٹ لگانے سے متعلق پالیسی کے اجراء کے ساتھ پاور سیکٹر نے ملک میں ایک انقلاب برپا کرنے کا اقدام کردیا ہے۔ اس پالیسی اور بجلی کے نرخ کا سب سے بڑا فائدہ رکشے والوں اور موٹر سائیکلوں کو ہونا ہے جو عموماً شہر کے اندر ہی روزانہ سفر کرتے ہیں جس سے ان موٹر سائیکلوں اور رکشوں بشمول سامان کی اندرون شہر ترسیل کے کرایوں پر خاطرخواہ اثر پڑے گا۔ باربرداری کا خرچہ کم ہونے سے ان کے کرائے بھی کم ہوں گے جس سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی کم ہوتی جائیں گی۔ وفاقی وزیر کے مطابق پٹرول سے بجلی پر منتقل ہونے سے موٹرسائیکل اور تین پہیوں والی گاڑیوں چلنے سے موٹر سائیکل والوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے مالکان کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ اسکے ساتھ بیٹری تبدیلی کے پوائنٹ اور چارجنگ سٹیشن کے پوائنٹ 23 مارچ 2025 تک گلی گلی محلہ محلہ میں کھلیں گے جس کے نتیجے میں روزگار کے ہزاروں نئے مواقعے ملیں گے۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...