کراچی(رپورٹ/اختر علی اختر) بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے والے سپراسٹارز پچھلے چند برسوں سے دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، کبھی کِنگ خان شاہ رُخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، تو کبھی بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرکے انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اب بالی ووڈ کے نواب اور کرینا کپور کے شوہر سپر اسٹار سیف علی خان کوآدھی رات کو گھر میں گُھس کرچاقو سے خون میں لَت پَت کردیا گیا۔ خون میں لَت پَت سیف کو ان کے بیٹے ابراہیم نے رکشے میں ڈال کرفوراً اسپتال پہنچایا، حملے کے وقت کرینا کپور کے دونوں بیٹے جے اور تیمور سیف کیساتھ تھے، کرینہ بہن کرشمہ کے گھر پر تھیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے بالی ووڈ کے صفِ اول کے فنکاروں کے لیے زندگی تنگ کردی گئی۔ شاہ رُخ خان اور سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد سیف علی خان پر جان لیوا حملہ کردیا گیا ،چاقو سے وار کرکے لہولہان کردیا۔ جس کی وجہ سے بھارتی فنکاروں میں شدید خوف کی لہر دوڑ گئی۔خون میں لَت پَت سیف کو بیٹے ابراہیم نے رکشے میں ڈال کرفوراً اسپتال پہنچایا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 23برس کے ابراہیم نے مزید وقت ضائع کئے بغیر اپنے والد سیف علی خان کو رکشے میں اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا۔اسپتال گھر سے 2کلو میٹر کے فاصلے پر تھا، اس موقع پر گھر میں کوئی ایسی گاڑی موجود نہیں تھی، جس میں لہولہان سیف علی خان کو اسپتال پہنچایا جاتا۔ بدھ کی شب 3بجے کے قریب بالی ووڈ کے نواب کو ایک شخص نے ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گُھس کر چاقو سے حملہ کردیا۔ اُنھیں 6زخم آئے، جن میں 2بہت گہرے تھے۔ لیلا وَتی اسپتال میں آپریشن کے بعد سیف علی خان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ڈکیتی کے دوران گھر میں موجود ایک ملازمہ بھی زخمی ہوئی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔سیف علی خان پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’ سیف علی خان کے پُورے خاندان کو سیکورٹی فراہم کی جانی چاہیے۔ شاہ رُخ خان اور سلمان خان کی جان کو مبینہ طورپر خطرہ ہے۔ تاہم سیف اس فہرست میں شامل نہیں تھے، پھر بھی اِن پر جان لیوا حملہ کیا گیا، یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ آیا اس کے پیچھے کس کی سازش ہے، لیکن حکومت کو سخت اور فیصلہ کُن کارروائی کرنی چاہیے۔‘‘سیف پر حملے کے بعد گُروگرام میں واقع پٹودی محل ایک مرتبہ پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ،یہ محل اپنی شاہی تاریخ کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ پٹودی خاندان کے وِرثے کی علامت بھی رہا ہے اور یہ پٹودی کے دسویں نواب سیف کے لیے اب ایک محبوب مقام ہے۔ یہ محل تقریباً 800کروڑ بھارتی روپے کی قیمت والا عظیم الشان محل ایک بھرپور تاریخ کا حامل ہے۔ دس ایکڑ پر محیط تقریباً اس پراپرٹی میں 150کمرے ہیں اس محل میں کئی فلموں کی شوٹنگ بھی کی گئی ہے۔ سیف پر حملے کے بعد کئی ساتھی فنکار اُن کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ جمعرات کو سارا دن سیف پر حملے کی خبر میڈیا پر سرگرم رہی۔
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی پارلیمنٹ سےمنظوری کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...