اسلام آباد(نمائندگان جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ کرنے کی ہدایت کردی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ معیشت کی ترقی آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے، حالیہ سرمایہ دوست پالیسیوں کے نتیجے میں آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم نے محصولات سے متعلق تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کردی، ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے اچھی شہرت کے حامل وکلاء کی خدمات لی جائیں، وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چھوٹے اور درمیانے درجے (SMEs) کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس،بین الاقوامی شہرت یافتہ لاجسٹکس کمپنی Menzies Aviation کے وفد سے گفتگو اور ایف بی آر کے محصولات کے حوالے سے زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس کے دوارن کیا جواسلام آباد میں منعقد ہوا۔وزیرِ اعظم نےملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ان کا تفصیلی سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ۔وزیراعظم سے Menzies Aviation کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیلپ جوئینگ (Philip Joeinig) کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی شہرت یافتہ لاجسٹکس کمپنی Menzies Aviation کا پاکستان میں آئی ٹی انفراسٹرکچر اور سہولت ڈیسک قائم کرنے کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم نے پاکستان میں Menzies Aviation کے پہلے دفتر کے قیام کا افتتاح کرتے تختی کی نقاب کشائی کی۔
اسلام آ باد اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی...
اسلام آ باد پارلیمنٹرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافےکےبعدایک اوراہم فیصلہ سامنے آگیا۔وفاقی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کر دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جا ری...
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے 43ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے افسران کی نامزدگی،وفاقی حکومت کے ریونیو...
اسلام آباد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، بلوچستان میں اینٹمونی کے نام سے جانی جانے والی سب سے اسٹریٹیجک اور...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ، سینیٹر طلال...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...