مراکش میں بھی کشتی حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن جاں بحق

17 جنوری ، 2025

لاہور،گجرات،کامونکی،سرائے عالمگیر(جنگ نیوز،نمائندہ جنگ،نامہ نگاران)مغربی افریقہ کے راستے اسپین جانے والوں کی کشتی کو مراکش میں حادثہ پیش آیا ہے جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن جاں بحق ہوگئے ہیں، ورثاء نے انسانی سمگلروں پرقتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے، 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔