139 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل، بحالی تک اجلاسوں میں شریک نہیں ہونگے

17 جنوری ، 2025

اسلام آباد (طاہر خلیل )الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل کردی ہے ۔ بحالی تک اجلاسوں میں شریک نہیں ہونگے معطل کئے گئے ارکان میں دو سینیٹر ز، 16 اراکین قومی اسمبلی ، 68 اراکین پنجاب اسمبلی ،33 اراکین کے پی کے اسمبلی ، 15 ارکان سندھ اسمبلی اور 5 ارکان بلوچستان اسمبلی شامل ہیں۔ معطل کئے گئے ارکان پارلیمنٹ رکنیت کی بحالی تک سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔