انصار عباسی
اسلام آباد : بیک چینل مذاکرات سے شہباز شریف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان مذاکرات میں شامل یا پس پردہ پیش آنے والے واقعات اور حالات سے آگہی رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما جانتے ہیں کہ بات چیت کا محور حکومت کی تبدیلی نہیں۔ تاہم، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان ان بیک چینل مذاکرات کے مستقبل کا انحصار عمران خان اور ان کی پارٹی کے بیرون ملک چیپٹرز اور سوشل میڈیا کے رویے پر ہے۔ باخبر ذرائع کہتے ہیں کہ ان مذاکرات کا مقصد سیاسی استحکام کو یقینی بنانا ہے جس سے ایک طرف موجودہ نظام کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے گا تو دوسری جانب اس سے تحریک انصاف کیلئے سیاسی جگہ بھی پیدا ہوگی۔ جمعرات کو دی نیوز نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ’’حکومت‘‘ کی نمائندگی کرنے والے تین انتہائی اہم افراد کے ساتھ بیک چینل ملاقات کی کہانی کی خبر شائع کی تھی۔ دی نیوز نے ان ’’انتہائی اہم افراد‘‘ کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن جیل میں عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ گوہر اور علی امین نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان اس پیشرفت سے کافی خوش ہیں۔ تاہم، ان بیک چینل باتوں کا تسلسل بنیادی طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ عمران خان، ان کے سوشل میڈیا اور بیرون ملک پی ٹی آئی کے حامی آنے والے دنوں میں کیا کرتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو علی امین گنڈا پور اور آرمی چیف سے ملاقات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہوگا کہ انہیں اور ان کی جماعت کو اداروں کے ساتھ تصادم اور کشیدگی کی سیاست ختم کرنے کا عمل ثابت کرنا پڑے گا۔ تحریک انصاف کے اندر عمران خان اور فوج پر تنقید کرنے کی پارٹی کے سوشل میڈیا کی پالیکے حوالے سے تحفظات ہیں لیکن ایسی آوازیں پہلے کبھی نہیں سنی گئیں۔ اب عمران خان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ گزشتہ ڈھائی سال کی کشیدگی اور تصادم کی پالیسی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں یا مفاہمت کا راستہ چاہتے ہیں۔ اب تمام نظریں عمران خان کے ایکس اکائونٹ (سابقہ ٹویٹر) اور پارٹی کے سوشل میڈیا پر مرکوز ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس نمائندے کو بتایا کہ اب وہ عمران خان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کے مستقبل کی خاطر فوج کے ادارے سے محاذ آرائی سے گریز کریں۔
مزید خبریں
-
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر سفارتی...
-
کراچی نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے قریب، جرح اہم موڑ پر، اسرائیلی وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے...
-
ماسکوروس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں اسلام آباد...
-
تہران ایرانی محکمہ طبِ قانونی کے سربراہ، جو ملک کی عدلیہ کے ماتحت کام کرتا ہے، نے اتوار کو بتایا کہ امریکہ...
-
ماسکو/برسلز/لندن عالمی رہنماؤں نے امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات جاری رکھیں، جبکہ تمام ممالک...
-
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے24گھنٹے کےطویل اور اعصاب شکن امریکاایران امن مذاکرات کسی معاہدے...
-
لاہور پنجاب انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کا دائرۂ کار وسیع، ڈی جی کی زیر صدارت غیر معمولی اجلاس، منی لانڈرنگ اور...
-
اسلام آباد پسما نے سات لاکھ سڑسٹھ ہزار ٹن سرپلس چینی برآمد کی اجازت مانگ لی ،قومی خزانے کو چار سے پانچ سو...