سپارکو کا تیارہ کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ آج خلا میں روانہ ہوگا

17 جنوری ، 2025

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کی جانب سے تیارہ کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ آج (جمعہ) خلا میں روانہ ہوگا، سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ لانچ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگی۔ سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر پاکستانی عوام کو براہ راست دکھائے جائیں گے۔ مقامی طور پر تیار کردہ (ای او-1) جدید سیٹلائٹ ہے، جسے وسیع مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔