فیصل آباد(شہباز احمد)”سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس“ اور”آسان کاروبار کارڈ“ سکیموں کا اجراء کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دونوں سکیموں کا باضابطہ افتتاح کیا،وزیر اعلیٰ نے آسان کاروبار سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 10لاکھ سے 3کروڑ روپے تک بلاد سود قرضے دیئے جائیں گے ، پہلے کاروبار شروع کرنا آسان نہ تھا، ہم نے ان سکیموں کے ذریعے کاروبار کو آسان بنا دیا ہے۔ چھوٹے کاروبار کے لئے نہایت رعایتی نرخوں پر زمین بھی دیں گے ۔قرضے کے حصول کے لئے فوری طور پر کسی این او سی، لائسنس اور نقشہ پاس کرانے کی بھی ضرورت نہیں۔ آج قرضہ حاصل کریں اور کل اپنے کاروبار شروع کریں۔ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں انڈسٹری لگانے والوں کو 50لاکھ روپے تک کی مالیت کا سولر سسٹم بھی فری دیں گے، مسلم لیگ (ن)کے اقتدار میں آنے سے قبل ملک کی معیشت ڈوب رہی تھی، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، صدر بینک آف پنجاب ظفر محمود،مختلف ایوان ہائے صنعت وتجارت کے صدور اور سیکرٹری صاحبان نے تقریب میں شرکت کی۔ ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے بریفنگ دی،دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ سکیم لانچ کردی، لیپ ٹاپ کے جدید ترین ماڈل کی رونمائی کی ،40 ہزار لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن میں سی ایم ہونہار سکالرشپ کا آغاز کیا اور طلبہ میں چیک بھی تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ کی جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس فیصل آباد آمد پر پنڈال خیر مقدمی نعروں سے گونج اٹھا۔ بچیوں نے وزیر اعلی کو ʼʼدی بیسٹ لیڈی مریم نوازʼʼ کا خطاب دیا ،وزیر اعلیٰ بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں ، ایک طالبہ کی درخواست پر اس سے ملنے نشست پر پہنچ گئیں اور پورٹریٹ وصول کیا۔ وزیر اعلیٰ نے طلبہ کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں ، فیصل آباد ڈویژن کے 4,690 طلبہ میں 20 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار روپے کے سکالرشپس تقسیم کی جائیں گے۔ سکالرشپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا پاکستان سے وفاداری ہمارے خون میں شامل ہے۔30ہزار سکالرز شپ کم ہیں،اگلے سال 50 ہزار سکالر شپ دینگے۔ سارا بجٹ بھی دینا پڑا تو سکالرز شپ کے لئے دیں گے ، پنجاب کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس یونیورسٹی کی تعمیر جلد شروع ہوگی۔طلبہ کو تخریب نہیں تعمیر کا راستہ دکھانا ہے۔ جان کی بازی لگا دوں گی بچوں کے خواب نہیں بکھرنے دینگے۔ آسان کاروبار کیلئے تین کروڑ تک قرض کے ساتھ لینڈ بھی فری دینگے۔ لیپ ٹاپ 40 ہزار سے ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم جلاؤ، گھیراؤ اور مارو اور ماردوں سے نہیں نکل رہے۔ اگر انتقامی سیاست شروع کردوں توآپ کے لئے کام کون کرے گا، جنید کو گاڑی تیز چلانے پر ڈانٹا اورکہا تم میری تیس سال کی ریاضت ضائع کرنے چاہتے ہوں ۔جو بچے بہکاوے میں آکر جیلوں میں پڑے ہیں ان کے لئے پریشان ہوں، دعا بھی کرتی ہوں۔
اسلام آ باد اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی...
اسلام آ باد پارلیمنٹرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافےکےبعدایک اوراہم فیصلہ سامنے آگیا۔وفاقی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کر دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جا ری...
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے 43ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے افسران کی نامزدگی،وفاقی حکومت کے ریونیو...
اسلام آباد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، بلوچستان میں اینٹمونی کے نام سے جانی جانے والی سب سے اسٹریٹیجک اور...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ، سینیٹر طلال...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...