وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج ہلاک، 18 زخمی ہوئے‘ISPR صدر ،وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

17 جنوری ، 2025

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 22 خوارج ہلاک کردیے گئے جبکہ 18 زخمی ہوگئے دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر آصف زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشنز میں 22 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔