لاہور(آصف محمود بٹ) محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر کو2023ء میں گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کو کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے ملانے والی15.2کلومیٹر لمبی Dual Carriage Way کی تعمیر کے لئے خریدی گئی زمین کو بطور چئیرمین ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی مبینہ طور پر زیادہ قیمت پر خریدنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مقدمے میں جن دیگر افسران کو نامزد کیا گیا ہے ان میں اس وقت کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) گوجرانوالہ مجتبیٰ عرفات بھروانہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ میاں توصیف حسن ، اسسٹنٹ کمشنر کامونکی خرم مختار بھنگو، ایکسئین آبپاشی کے نمائندے ایس ڈی او محمد یسین، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رانا رفیق اور پٹواری یونس شامل ہیں۔ دوران انکوائری پایا گیا ہے کہ الزام علیہان نے جس بنیاد پر ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی (DPAC/II) میں زمین کی قیمت ریونیو فیلڈ سٹاف اور پرائیویٹ لینڈ Evaluator کی رپورٹس کی بنیاد بنا کر بڑھائی ہے ان کے بارے میں پٹواری حلقہ جات ریاض احمد اور محمد یونس بیانی ہیں کہ انہوں نے کسی قسم کی کوئی رپورٹ بابت تعین قیمت اراضی نہ مرتب کی ہے اور نہ ہی ان سے کسی نے طلب کی ہیں اسی طرح(ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی DPAC/I )میں Evalution of land کی رپورٹ مرتب کرنے کی بابت ریونیو فیلڈ سٹاف کو افسران بالا کی طرف سے کسی بھی قسم کا کوئی تحریری حکم نہ دیا گیا اور یہ رپورٹس کسی بھی گرداور، قانونگو یا تحصیلدار سے تصدیق نہ کروائی گئی ہیں بلکہ حسب منشا الزام علیہان مرتب کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے قریبی دوست نے رابطہ کرنے پر ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ یہ سارے الزامات تفتیش کے بعد غلط ثابت ہونگے۔
اسلام آ باد اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی...
اسلام آ باد پارلیمنٹرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافےکےبعدایک اوراہم فیصلہ سامنے آگیا۔وفاقی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کر دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جا ری...
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے 43ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے افسران کی نامزدگی،وفاقی حکومت کے ریونیو...
اسلام آباد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، بلوچستان میں اینٹمونی کے نام سے جانی جانے والی سب سے اسٹریٹیجک اور...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ، سینیٹر طلال...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...