گوتم اڈانی کی دنیا کے سب سے بڑے 20 امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد ڈرامائی واپسی

17 جنوری ، 2025

کراچی(نصر اقبال) اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20 امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد ڈرامائی واپسی کی، منگل کو ان کی مجموعی مالیت میں7.47بلین (تقریباً 6,46,29,31,95,000 روپے) کی حیرت انگیز چھلانگ دکھائی دی ،جس سے وہ اشرافیہ میں واپس آ گئے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق اڈانی گروپ کی مجموعی مالیت 73.5 ارب ڈالر تک بڑھ گئی، جس سے وہ عالمی ارب پتیوں میں سب سے زیادہ کمانے والا گروپ بن گیا۔