کورونا ، صحتیاب ہر 20 میں ایک شدید تھکاوٹ سے متاثر رہنے کا انکشاف

17 جنوری ، 2025

کراچی(نمائندہ جنگ ) کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد پر کی جانے والی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ متاثرہ ہر20 میں ایک فرد روبہ صحت ہونے کے بعد بھی تھکاوٹ کا شکار رہا جسے کرونک فیٹیگ سینڈروم(سی ایف ایس) کہا جاتا ۔ یہ تحقیق جرنل آف جنرل انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے جس میں 11ہزار 785 افراد کو شامل کیا گیا۔