مذاکرات فرنٹ ڈور سےہوں یا بیک، کامیاب ہونے چاہئیں ،بیرسٹر گوہر

17 جنوری ، 2025

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اگر کمیشن کی طرف آگے نہیں بڑھتے تو پھر بات آگے نہیں بڑھے گی،مذاکرات چاہے فرنٹ ڈور سے ہوں یا بیک ڈور سے مذاکرات ہر صورت میں کامیاب ہونے چاہئیں،فریقین کو ایک ہی صفحے پر آنا ہوگا، آرمی چیف سے ہماری ملاقات سیکورٹی سے متعلق تھی اور اس میں سیاست پر بات نہیں ہوئی،لیکن ہر چیز کا تعلق سیاست سے ہی آکر جڑتا ہے اور کوشش کرنی چاہیے کہ اچھی گفتگو ہوجائے۔ عمران خان نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس سے متعلق کہا کہ مذاکرات میں اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ کوئی دراڑ نہ ڈالے اور یہ بھی ضروری ہے کہ مذاکرات آگے بڑھیں، چاہے فرنٹ ڈور سے ہوں یا بیک ڈور سے۔ اگر کمیشن نہیں بنتا تو تحریری طور پر ہمیں بتایا جائے۔