اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے منظورکردہ نظرثانی معاہدوں والی آئی پی پیزکےنام سامنے آ گئے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے14 جنوری 2025 کو ہونے والے اجلاس میں فوجی کبیروالا،اینگرو پاورجین،نشاط پاور،نشاط چونیاں، اٹک جین، نارووال انرجی،فاونڈیشن پاور،سیفائر،سیف پاور،اوچ پاور،اوچ ٹوپاور اورلبرٹی پاور کےساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی-اسی طرح لبرٹی ڈھرکی اورکوہ نورانرجی کےساتھ بھی نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی گئی-اس کےعلاوہ مزید ایک آئی پی پی پاک جین کے ساتھ معاہدہ ختم کیا گیا ہے-ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے حالیہ اجلاس میں 3 ہزار369 میگاواٹ کی حامل مزید14آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی گئی جبکہ 365میگاواٹ صلاحیت کےحامل ایک مزیدنجی بجلی گھرکےساتھ معاہدہ ختم کیا گیا-
اسلام آ باد اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی...
اسلام آ باد پارلیمنٹرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافےکےبعدایک اوراہم فیصلہ سامنے آگیا۔وفاقی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کر دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جا ری...
اسلام آباد ایف بی آر کی جانب سے 43ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے افسران کی نامزدگی،وفاقی حکومت کے ریونیو...
اسلام آباد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، بلوچستان میں اینٹمونی کے نام سے جانی جانے والی سب سے اسٹریٹیجک اور...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ، سینیٹر طلال...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...