حلف برداری، ٹرمپ کے ساتھ جھگڑنے والے تقریب میں ایک ساتھ ہوں گے

17 جنوری ، 2025

کراچی(مطلوب حسین) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین افراد جو پہلے آپس میں اور ٹرمپ کے ساتھ جھگڑ چکے ہیں اس تقریب کو دیکھنے کے لیے ایک ساتھ ہوں گے۔این بی سی کے مطابق دنیا کے تین امیر ترین افراد ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔