واشنگٹن (اے ایف پی) ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز واشنگٹن کی ایک بشپ کو بدتمیز کہا اور ان سےمعافی کا مطالبہ کیا،بشپ نے امریکی صدر سے کہا تھاکہ وہ ملک میں تارکین وطن اور ایل جی بی ٹی کیو افراد میں خوف کا بیج بو رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پو لکھا کہ منگل کی صبح نیشنل پریئر سروس میں تقریرکرنے والی نام نہاد بشپ ایک انتہا پسند بائیں بازو کی سخت گیر ٹرمپ سے نفرت کرنے والی تھی۔واشنگٹن کے ایپسکوپل ڈائوسیس کی بشپ ماریان ایڈگر بڈے کی طرف سے دی گئی واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل میں ایک سروس میں شرکت کے بعدڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ سیاست کی دنیا میں وہ اپنے چرچ کو انتہائی غیرمہذب طریقے سے لے کر آئیں۔ ان کا لہجہ ناگوار تھا۔دوسری بار صدرکا حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈٹرمپ نے پیر کو احکامات جاری کیے، تاکہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی آمد کو روکا جا سکے اور غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا جائے۔
پشاور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا...
اسلام آباد ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن جنرز...
سینٹ پیٹرزبرگگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے گورنر سینٹ پیٹرزبرگ الیگزینڈر بیگلوف اور گورنر لینن گراڈ...
کراچی جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایسٹر کے تہوار پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا...
ٹھٹھہ کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ،وزیر مملکت محفوظ رہے ،وزیر مملکت مذہبی امور کھیئل داس کوھستانی کی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں...