قومی اسمبلی ،بائیولوجیکل ،زہریلے ہتھیاروں کیخلاف بل منظور

23 جنوری ، 2025

اسلام آباد (نامہ نگار)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بایولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا گیا،مکمل پابندی عائد ، استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ، قانون کے تحت پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، بایو ویپن استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔تیاری کیلئے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔بل کے متن کے مطابق بایو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا اس سے باہر استعمال پر پابندی ہوگی۔ بائیولو جیکل مواد یا ٹیکنالوجی کی ترسیل کی درآمد متعلقہ وزارت کنٹرول کرنے کی مجاز ہوگی، حیاتیاتی نباتات کے ذریعے، بیکٹریا، وائرس یا کسی بھی قسم کی انفیکشنز بایولوجیکل ہتھیار کی تیاری پر 10 سے 25 سال قید ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔