بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کےعمل میں ایک اور پیشرفت

23 جنوری ، 2025

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کےعمل میں ایک اور پیش رفت ،امیدواروں کےتحریری امتحان کا عمل مکمل ہوگیا ،نتائج سامنے آگئے ۔ ذ رائع کے مطا بق مجموعی طورپر178امیدواروں نے تحریری امتحان دیا۔72افسران پاس ہوئے۔کامیاب ہونے والےامیدواروں نے60فیصد یااس سے زیادہ نمبرزلیے۔ گریڈ18کے37،گریڈ19کے22 اور گریڈ20کے13افسران پاس ہوئے۔ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے19 افسران تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے13 اور ان لینڈ ریونیو سروس کے25 افسران پاس ہوئے۔ کسٹمز8اورپاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ کے3افسران تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔آفس مینجمنٹ اوراکانومسٹ گروپ کے2،2 افسران تحریری امتحان میں پاس ہوئے۔ حکومت نےامیدواروں کاتحریری امتحان لینےکی ذمہ داری لمزکو سونپی تھی۔ تحریری امتحان میں پاس ہونے والےامیدواروں کے انٹرویوزہوں گے۔ وزیراعظم نےوفاقی وزیرتجارت کی سربراہی میں انٹرویوزبورڈتشکیل دیاہے۔