اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام کیلئے ایپ لانچ؛ اگلے مرحلے میں ٹینکر ٹریکنگ نظام کا منصوبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کے اس دور میں، جہاں صنعتوں کی تشکیل نو ہو رہی ہے، پاکستان نے اپنے تیل کے شعبے کو جدید بنانے کی جانب ایک قدم بڑھاتے ہوئے تیل کی سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کیا ہے۔بدھ کے روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے ایک موبائل ایپلیکیشن "راہگزر" کا افتتاح کیا۔ یہ ایپ، جو جغرافیائی معلوماتی نظام (جی آئی ایس) ٹیکنالوجی کے ذریعے چلائی جاتی ہے، قانونی پیٹرول پمپس کو تلاش کرنے اور ملک بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کی نشاندہی کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔اس ایپ کو ایک انقلابی کوشش قرار دیا جا رہا ہے اور یہ پاکستان کی تیل کی سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کے وسیع تر مقصد کا حصہ ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے خود مختار اداروں و نیپرا، اوگرا، سمیت دیگر ریگولیٹری اداروں...
اسلام آباد ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد اضافہ، سرمایہ کاری1.6ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ...
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت10پیسے کم اور اوپن مارکیٹ میں2پیسے بڑھ گئی،یورو کی قیمت...
لاہور پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی۔اسلام آباد، لاہور، پشاور، راولپنڈی،...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے مؤثر حکمت عملی ضروری...