اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے مسلسل آٹھویں روز بھی ایوان میںاحتجاج جاری رکھا ، نعرے بازی کی اور ایجنڈاپھاڑ کر پرزے پرزے کردیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کے روز اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت 14 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔سپیکر نے وقفہ سوالات کی کا رروائی شروع کی تو اس دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پوائنٹ آف آرڈر مانگا۔سپیکر نے کہا کہ فیصلہ ہو چکا ، وقفہ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہوگا،اب میںنے یو ٹرن نہیں لینا۔ عمر ایوب نے کہا اپو زیشن کو بات کرنے کا موقع دیں۔ اسپیکر نے کہا کہ آپ کو موقع ملے گا لیکن آپ لوگ سیریس ہوں تو موقع ملے۔پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کردیا،ڈیسک پر کاپیاں مار کر شور شرابہ کیا۔شیر افضل مروت اسپیکر سے بات کرنے اسپیکر ڈائس کے پاس پہنچ گئے۔اپوزیشن ارکان نے احتجاج کے دوران اووو اووو کی آوازیں نکالیں ۔اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔
پشاورخیبر پختونخوا محکمہ خوراک کے گندم ذخیرہ نظام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سرکاری...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
اسلام آبادآئی ایم ایف کی شرط پوری ، وفاقی حکومت نے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا۔ حکومت نے...
اسلام آباد قومی احتساب بیورو اسلام آباد/راولپنڈی نے اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں...
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے 9 ملین درہم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ایک اشتہاری کمپنی کے ڈائریکٹر...
اسلام آبادنائب وزیرِاعظم / وزیرِخارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی روابط کے بفروغ، اقتصادی شراکت داریوں...